کورولس عثمان کی شوٹنگ بند ہوگئی نئی خبر

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم 

دوستو مجھے امید ہے کہ آپ سب لوگ اللہ کریم کے فضل سے خیر و عافیت کے ساتھ ہوں گے۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان اپنے عروج پر ہے۔ ہر آنے والی قسط مداحوں کو خوش کر کے اختتام پذیر ہوتی ہے۔ دوستو اب اس کا موازنہ ڈرامہ سیریل دیریلیش ارطغرل سے کریں تو غلط نہیں ہوگا۔ 

جہاں پر عثمان غازی کے نئے دشمنوں کی اینٹریز ہو رہی ہیں وہیں عثمان کے حامی ایک اور بہادر کی انٹری ہوئی ہے جس سے عثمان کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا

یہ کردار ساوچی بے کا بیٹا بے ہوجا ہے۔ جو کہ عثمان کا اہم جنگوں میں ساتھ دے گا۔ دوستو پچھلی ویڈیو میں ہم نے آپ کو بتایا کہ کورولوش عثمان کی شوٹنگ روک دی گئی ہے اور نئے سال کے آغاز پر صرف عثمان ہی نہیں بلکہ کسی بھی ڈرامے کی شوٹنگ نہیں ہو گی۔ اب اس کے بارے میں مزید تفصیلات موصول ہوئی ہیں تو ہم اسی کے متعلق آج بات کریں گے۔

کورولس عثمان
کورولس عثمان


دوستو ترکی میں نئے سال کے پہلے مہینے کوئی بھی قسط ریلیز نہیں ہوتی۔ جیسا کہ دیریلیش ارطغرل بھی 5 سال جنوری میں تاخیر کا شکار ہوتا تھا۔ دیریلیش ارطغرل کی 3 سے 4 اقساط تاخیر کا شکار ہوتی تھیں۔ البتہ ترکی کا سرکاری چینل TRT1 کی جانب سے اس وقت پہلے 15 دن چھٹیاں ہوتی ہیں۔

 تو TRT کے تمام ڈرامے 2 ہفتوں تک مئوخر ہو سکتے ہیں۔ لیکن دوستو جیسے ہی کورولوش عثمان کی قسط 40 آئی تو خلاف توقع ساتھ ہی اگلی قسط یعنی قسط نمبر 41 کا پہلا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا۔ جس کی ناظرین کو بالکل بھی توقع نہیں تھی۔ اب ناظرین کنفیوزڈ ہیں کہ کیا کورولوش عثمان کی اگلی قسط ریلیز ہو گی یا نہیں۔ دوستو اگر ہم پچھلے سال کی بات کریں تو جنوری 2020 میں کورولوش عثمان کی کوئی قسط نہیں آئی۔

 اس دوران کورولوش عثمان کی 4 قسطیں تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔ لیکن اب موجودہ وقت میں فی الحال اس بارے کوئی خبر نہیں آئی کہ یہ ڈرامہ تاخیر کا شکار ہو گا یا نہیں۔ دوستو ہم یہی دعا کرتے ہیں کہ تاخیر نہ ہی ہو تع بہتر ہے۔ کیونکہ کورولوش عثمان اس وقت اپنے عروج کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

 جہاں ناظرین کا سسپینس بڑھتا جا رہا ہے جبکہ ہر آنے والا ٹریلر دل میں ایک نئی آگ لگا دیتا ہے۔

تو اس موقع پر ناظرین کو انتظار کروانا مناسب نہیں ہوگا۔ ناظرین کا ردھم اور تسلسل برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے ہمیں کمنٹ کی صورت میں ضرور بتائیے گا۔ 


Post a Comment

0 Comments