دوستو کورولوش عثمان اس وقت اس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ اس کو اس وقت کا سب سے بہترین ڈرامہ کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔
قارئین کرام سب سے پہلے ایک خوشخبری سے بات شروع کرتے ہیں کہ کورولوش عثمان کی اگلی قسط یعنی قسط نمبر 42 6 جنوری بروز بدھ کو ریلیز ہوگی۔ اس کا باقاعدہ اعلان کورولوش عثمان ٹیم نے کیا ہے۔ لیکن دوستو اصل خوشخبری ہم آپ کو آخر میں بتائیں گے تو ہمارے ساتھ جڑے رہیے۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں ہم نے پچھلے آرٹیکلز میں بتایا تھا کہ نئے سال کی آمد سے قسط تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔ جیسا کہ پچھلے 6 سال ہوتی بھی رہی ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس دفعہ تاخیر کا شکار نہیں ہوئی۔ دوستو ناظرین کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے اس کو مسلسل دکھانا چاہیے۔
جیسا کہ قسط کا ٹریلر آتے ہی ناظرین میں جوش و خروش عروج پر ہوتا ہے اور وہ بے صبری سے قسط کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت اگر کورولوش عثمان کو ڈیلے کر دیا جاتا ہے تو ناظرین بھی مایوس ہو کر چھوڑ دیں گے۔
لیکن کورولوش عثمان کی ٹیم اچھی طرح جانتی ہے کہ یہی وقت ہے لہو گرمانے کا۔ دوستو ایک اور خوشخبری ہم آپ سے شیئر کرتے جائیں کہ ہمارا اگلا آرٹیکل بہت ہی معلوماتی ہونے جا رہا ہے جس میں ہم کو تاریخی حوالہ جات کے ساتھ بتائیں گے کہ دوندار بے کو کس نے قتل کیا تھا؟ کیا واقعی عثمان نے اپنے چچا دوندار کو قتل کیا تھا؟
دوندار بے تو غدار تھے ہی نہیں تو انہیں کیوں کبھی منگولوں اور کبھی بازنطینیوں کے ساتھ سازشیں کرتا دکھایا گیا۔ کبھی سرداری کا لالچ اور کبھی حکمرانی کی حوس۔ کیا یہ تمام سچ ہے یا صرف خیالی کہانی ہے۔ ان تمام سوالوں کے جوابات اگلے آرٹیکل میں جانیئے۔ تو جلد ہی ملتے ہیں اگلے آرٹیکل میں تب تک کیلئے اللہ حافظ
0 Comments
Thanks For Makki Tv Website Visit Please Contect My Whatsapp Number For Updates 03155017246