کامیابی قدم چومے گی


 کامیابی قدم چومے گی
۔

کامیاب وہ نہیں جو اپنے لیے خوش حال ہو بلکل

 کامیاب تو وہ ہے جس سے دوسرے خوش ہوں


اکثر لوگ خود کو کامیاب دیکھاتے دیکھاتے ناکام ہوجاتے ہیں


انسان جب تک علم پیسہ عزت کو چھپائے رکھتا ہے کامیاب رہتا ہے

ان چیزوں کا ظہور کرنے سے دوسرے اس پر ہاوی ہوجاتے ہیں

ایسا نہیں کہ آپکی قسمت میں کامیابی نہیں بلکہ کامیابی تو آپکے ہاتھ میں ہے


زندگی میں محنت ایک ایسی چیز ہے جسکا پھل کبھی نہ کبھی ضرور ملتا ہے لیکن اسکے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ محنت کریں اور مستقل کریں


آئن سٹائن نے کہا تھا کہ آپ کی غلطی یہ نہیں ہے کہ آپ غریب گھر میں پیدا ہوئے ہیں بلکہ آپکی غلطی یہ ہے کہ آپ اس حال میں مرے کہ آپ غریب تھے


زندگی بدلنے کیلئے اپنے زندگی کو جینے کا انداز بدلو


زندگی میں کامیابی صرف انہیں کو ملتی ہے جو اسے محنت کرکے تلاش کرتے ہیں



آپ کو کامیابی کبھی نہیں ملے گی جب تک آپ اس ڈھونڈتے ڈھونڈتے بوڑھے (تجربہ) کار نہ ہوں جائو


اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہو تو دوسروں کے کام آئو تمہاری کامیابی دوسروں کی چھوٹی چھوٹی خواہشوں کی تکمیل میں مقیم ہے


اپنے لیے جینا چاہتے ہو تو پہلے دوسروں کیلئے جینا سیکھو دوسروں کیلئے جینے سے تمہیں اپنے جینے کا سلیقہ آئے گا 



اگرخود ناکام ہو تو دوسروں کیلئے ناکامی کا سبب نہ بنو بلکہ انکو زندگی میں کامیاب بنائو تاکہ وہ تمہاری قدر کریں اور ایسا کرنے سے تمہیں خود کامیابی ملے گی


انسان اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک وہ زندگی کی تلخ حقیقتوں کو تسلیم نہ کرلے


اپنے رزق کے حصہ پر خوش رہو کیوںکہ دوسروں کے رزق پر کتے بھونکتے ہیں


دوسرے کی کامیابی پر جلنے کے بجائے خود کو اس قابل بنائو کہ لوگ تمہیں دیکھ کر اش اش کر اٹھیں


کامیابی تک نہیں ملے گی جب تک تم کامیابی کو پانے کیلئے دن رات ایک نہیں کرتے



انسان کی کامیابی کی ضمانت صرف دو چیزوں میں ہوتی ہے

یا تو اسکی محنت یا پھر اسکی قسمت


کوئی شخص ناکام نہیں ہوتا لیکن وہ خود کو ناکام کرلیتا ہے اپنے نا سمجھ فیصلوں اور سمجھوتوں سے


زندگی میں دو شخص کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ایک حاسد اور دوسرا لالچی


زندگی میں دو شخص کبھی ناکام نہیں ہوسکتے ایک دوسروں کی کام آنے والا اور دوسرا دوسروں کی غلطیوں سے سیکھنے والا


زیادہ پڑھائی کرنا کامیابی کی ضمانت نہیں 

کامیابی کی ضمانت انسان کی رحم دلی اور سخاوت ہے


انسان ساری زندگی کماتا اور کھاتا ہے لیکن اسکا پیٹ نہیں بھرتا





Post a Comment

0 Comments