السلام علیکم
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے
آج آپ سب زرا اس بات پر غور کریں کہ ترکی نے ڈرامہ ارطغرل غازی 5 سیزن پر مشتمل بنایا گیا اور پھر
دکھایا گیا جو کہ ہم سب نے دیکھا
پاکستان میں پہلے اردو سبٹائٹل ہوا پھر اردو ڈبنگ کیا گیا
اسی طرح دوسرے ممالک میں ہندی اور انگلش ترجمہ کیا گیا
ارطغرل غازی کے بیٹے غازی عثمان پر ڈرامہ تشکیل دیا گیا
ابھی سب سیزن مکمل بھی نہ ہوئے تھے کہ ساتھ ساتھ پاکستان میں اردو ڈبنگ بھی شروع کر دی گئی۔
میں نے ترکی ڈرامہ دیکھا کوت العمارہ اور دوسرا سیزن کوت الظفر جو کہ بہترین ڈرامہ سیریل کہا جا سکتا ہے
فلینٹا مصطفیٰ بھی کمال کا ڈرامہ ہے
ماویرا ترکی ڈرامہ کی اگر بات کی جائے تو اس میں خواجہ احمد رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں اور ان کی جنگیں اور لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا طریقہ
اسلام پر قائم رہنا
style="text-align: right;">مشکل ترین حالات میں بھی ڈٹ کر صرف حق کا ساتھ دینا سکھایا گیا ہےایک اور ڈرامہ سلجوقوں کا عروج جس کا دوسرا نام نظام عالم ہے
اس کے پہلے سیزن میں سلطان ملک شاہ کو دکھایا گیا کہ کس طرح انھوں نے حکومت کی اور ان کے بیٹے سنجار اور ملک تپار نے کتنی محنتیں کیں
خاص طور پر ملک سنجار نے باطنیوں میں رہ کر باطنیوں کو کچلا اور پھر ہر موقع پر حسن صباح اور اس کے فدائیوں کے ساتھ جنگیں لڑیں
غداریوں کا سامنا کیا اور وزیر نظام الملک طوسی نے کس طرح اپنے فوجیوں کو خفیہ مقامات پر تعینات کیا
اور جاسوسی کا بہترین نظام قائم کیا۔
اب بات کرتے ہیں ترکی ڈرامہ بے نام لوگ کی
اس ڈرامہ میں یوں سمجھ لیں Pubg game کی طرح مناظر فلمائے گئے
اور ترکی نے اپنی خفیہ ایجنسی اور فوج کے کمالات دکھائے۔ گن، پستول ،سنائپر، ٹینک،جہاز،بم ان سب چیزوں کی نمائش کی گئی
کہانی یہ کہ تنظیم جو کہ ترکی کو تباہ کرنا چاہتی تھی اس کے لیے ترکی کے مخصوص ترین لوگوں نے اپنی جانیں لٹائیں اور ترکی کو بری تنظیم کے لوگوں سے بچاتے رہے
ایک اور ڈرامہ تشکیلات مخصوصہ اس کا ایک سیزن مکمل ہو چکا ہے
اس میں دکھایا گیا کہ ٹیم نے کس طرح اپنے آپ کو اپنے اہلخانہ کے سامنے مردہ ظاہر کیا اور ترکی کی سربلندی کے لئے بری تنظیموں سے لڑتے رہے اور ان کے خطرناک اور مظموم عزائم پر پانی پھیر دیا
آج کل ایک ڈرامہ چل رہا ہے سوز/ وعدہ
اس ڈرامہ میں بھی بہترین اداکاروں نے بہترین کردار ادا کیا اور اس میں خاص طور پر فوجی نظام کو اجاگر کیا گیا ہے اور ان کی مہمات کو بہترین انداز سے پیش کیا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ ترکی اپنے ڈراموں میں اپنی فوج اور خفیہ اداروں کے کیے گئے خفیہ آپریشن کو کیوں اجاگر کر رہا ہے
آپ ہمیں کومنٹ میں بھی بتا سکتے ہیں اور ای میل کے ذریعے بھی اپنی رائے کا اظہار فرما سکتے ہیں
اور اگر آپ سب چاہیں تو ہم ہر ڈرامہ پر الگ سے اس کی کہانی اور اس میں موجود کرداروں پر پوسٹ فراہم کر سکتے ہیں
0 Comments
Thanks For Makki Tv Website Visit Please Contect My Whatsapp Number For Updates 03155017246