کرولش عثمان قسط 67 اردو ترجمہ بہترین کلپ

 کرلوش عثمان کا نیا سیزن رواں ہفتے 6 اکتوبر بروز بدھ رات دس بجے پاکستانی وقت کے مطابق ترکش زبان میں اور اگلے دن جمعرات کو I Series پر اردو سب ٹائٹل میں نشر کیا جائے گا. 

۔ یہ مقبول شو ایک بڑے سیزن، کے ساتھ ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ ترک خبر رساں ایجنسی ڈیلی صباح کے مطابق ، عثمان بے کے لیے کائی قبیلے کو دوبارہ سے تشکیل دیا گیا ہے ، اور عثمان بے کے لیے ایک بہت بڑا خیمہ بنایا گیا ہے جس میں اجلاس وغیرہ منعقد کیے جائیں گے، 

ایک اور قبیلہ ترگت بے کے لیے بنایا گیا ہے جو کہ سیزن کے اہم کرداروں میں سے ایک ہے اب یہ دیکھنا ہے کیا یہ وہی ترگت ہیں جو دریلس ارطعرل میں تھے یا نہیں ۔۔


اس کے علاوہ ، ہرمنکایا 

 اور اس کا شہر 20 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے جبکہ بیلچک کے ٹیکفور کا محل 5 ہزار میٹر اندرونی جگہ میں بنایا گیا، 20 افراد کی  ٹیم نے سیریز کے مرکزی اداکاروں کے لیے 100 نئے ملبوسات بنائیں ہیں جو کہ اداکاروں کی شخصیت کو نکھاریں گے۔ اس دور کے ملبوسات اور لوازمات کی تیاری کے لیے 50 ہزار میٹر  کے کپڑے اور 20 ہزار میٹر چمڑے استعمال کیے گئے۔ 250 افراد کی آرٹ ٹیم نے اس دور کے ہزاروں تلواریں ، ڈھال ، خنجر ، نیزے اور کمان کے ساتھ ساتھ فرنیچر ، روزانہ کی اشیاء اور لوازمات کے 5000 ٹکڑے 

بھی تیار کیے ہیں،

کرولش عثمان قسط 67 اردو ترجمہ بہترین کلپ ملاحظہ فرمائیںنوٹ۔

سیریز کا آغاز جنگ کے ساتھ کیے جانے کی توقع ہے جسے ساحلی علاقوں میں فلمایا گیا ہے دس دن تک۔

Post a Comment

0 Comments