السلام علیکم آج ہم سیکھیں گے ایک ویب سائٹ سے کتنے طرح کی ارننگ کی جاسکتی ہے اور کون کون سے طریقے مشہور ہیں اس وقت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سسٹم ویب سائٹس پر چلتا ہے چاہے وہ کوئی بھی چیز ہو بغیر ویب سائٹ کے انٹرنیٹ پر وجود نہیں رکھ سکتی
جیسے کہ دنیا کی بڑی ویب سائٹ گوگل
فیسبک
ٹویٹر
انسٹاگرام
ٹک ٹاک
یوٹیوب وغیرہ یہ سب ویب سائٹس ہیں اسی طرح انٹرنیٹ پر خریداری کرنے والی ویب سائٹس
نوٹ اگر ابھی تک آپ نے پہلی کلاس کی پوسٹ نہیں پڑھی تو پہلے وہ پڑھیں " پڑھنے کے لیے بلاگنگ کورس اردو کلاس ایک پر کلک کریں
جیسے ایمازون علی بابا دراز وغیرہ یہ سب بھی ویب سائتس ہیں
اس کےعلاوہ تعلیمی سرگرمیوں کی بھی کئی ویب سائٹس ہیں جیسے کہ مشہور ہیں علم کی دنیا اور یوں ہی نیوز کی ویب سائٹ جیسے اردو پوائنٹ اور ڈیلی پاکستان وغیرہ
What Are The Different Ways To Earn Money From a Website In Urdu ?
ویب سائٹ پر ارننگ کرنے کے مختلف طریقے
- مونیٹائیزیشن
- ای کامرس
- سروس پرووائیڈر
- ایفلی ایٹ مارکیٹنگ
- ڈراپ شپنگ
- یہ چند مشہور طریقے ہیں جن کی معلومات تفصیلا ڈکر ہوگی
Earning By Blogging in Urdu in Pakistan
ویب سائٹ مونیٹائیزیشن کیا ہوتی ہے؟
جیسا کہ ہم گرزشتہ پوسٹ میں اشتہارات کے متلعق چند چیزیں سیکھ چکے ہیں مزید آج سیکھتے ہیں ویب سائٹ بنانے کے بعد ہم اسے کئی کمپنیوں کے اشتہارات لگا کر مونیٹائز کرسکتے ہیں یوں تو کئی ساری کمپنیاں یہ افر دیتی ہیں کہ ان کے اشتہارات کو اپنی ویب سائٹ پر لگایا جائے تاکہ جب لوگ وزٹ کریں تو ان کو پوسٹ کے ساتھ ساتھ وہ اشتہارات بھی نظر آئیں
یوں ان اشتہارات کے چلنے کے بدلے کمپنی ہمیں کچھ پیسے دیتی ہے جتنے زیادہ لوگ پوسٹ پر آتے ہیں اتنے ہی زیادہ اشتہارات چلتے ہیں اور اتنی ہی زیادہ ارننگ ہوتی ہے
اشتہارات والی کمپنیاں ہر ویب سائٹ پر انے والے بندے کی پسند کا اشتہار چلاتی ہیں جیسا کہ آپ اگر ایک لیپ ٹاپ لینا چاہتے ہیں تو آپ اسے انٹرنیٹ پر سرچ کریں گے یوں آپ نے جو سرچ کیا ہے اس متعلق گوگل جان لے گا یوں آپ کو پھر لیپ ٹاپ والے ہی اشتہارات دیکھائے جائیں گے
گوگل کو یہ سب کیسے معلوم ہوتا ہے اس پر الگ ایک پوسٹ ہوگی جسے پڑھ کر یقینا آپ حیران ہوں گے کہ کیسے گوگل آپ کے بارے میں آپ سے بھی زیادہ جانتا ہے
یقینا آپ جان چکے ہوں گے کہ ویب سائٹ مونیٹائز کرنے سے پیسے کیسے ملتے ہیں زیادہ نہیں تو کچھ نا کچھ جان ہی چکے ہوں گے اب بڑھتے ہیں اگلے ٹاپک کی طرف
ای کامرس کیا ہے؟ ای کامرس ویب سائٹ سے آنلائن پیسے کمانے کے طریقے
آج کل انٹرنیٹ پر چیزیں خریدی اور بیچی جاسکتی ہیں ایسے میں کوئی اگر اپنی چیز کو اپنی ویب سائٹ بنا کر اس میں لگا کر انٹرنیٹ پر بیچ رہا ہوتا ہے تو اس کام کو یا ایسی ویب سائٹ کو ای کامرس کہتے ہیں آپ اس پر دنیا بھر کی چیزیں بیچ سکتے ہیں
حتی کے آپ کے گھر میں استعمال ہونے والی چھوٹے سے چھوٹی چیز تک
میں بذات خود ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جو صرف دستانے بیچ کر مہینے کا دو سے تین لاکھ انٹرنیٹ سے کمارہا ہے
What is Ecommerce in Urdu
اپنے ای کامرس بلاگ یا ویب سائٹ کی مدد سے یعنی کہ آپ ہزاروں بلکہ لاکھوں کروڑوں روپے اس کام سے کماسکتے ہیں مگر آپ کو محنت کرنی ہوگی
امید ہے ای کامرس کیا ہوتا ہے یہ بھی آپ کو سمجھ آگیا ہوگا اب ہم بڑھتے ہیں اگلے ٹاپک کی طرح
What Is Affiliate Marketing In Urdu
ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کیا ہوتی ہے ؟ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ سے پیسے کیسے کماسکتے ہیں؟
سمجھانے کے لیے مثال دینا چاہوں گا کہ آپ چاہتے ہیں اپ کی ایک دکان ہو جس میں آپ کپڑے بیچیں مگر آپ کے پاس سرمایہ کاری نہیں ہے تو آپ کیا کرتے ہیں؟ یقینا آپ کسی کپڑے کے گودام والے کے پاس جاکر اسے کہیں گے مجھے یہ کپڑا دیں میں بیچ کر اپنا منافع رکھ کر آپ کو اصل قیمت دے دوں گا یقینا اس نے اپنا مال نکالنا ہوگا نقد یا ادھار سہی اس نے بیچنا تو ہے تو وہ آپ کو دے دے گا اب آپ نے اس کپڑے کو بیچا اور منافع رکھ کر آگے اس کو پیسے بھی واپس کردیے
یوں آپ کا بھی کام ہوگیا اور اس کا بھی کپڑا بک گیا
یہی چیز انٹرنیٹ پر کی جاتی ہے تھوڑے مختلف انداز میں یعنی اس میں آپ کو زیادہ کوئی گارینٹی وغیرہ نہیں دینی پڑتی نا ہی آپ کو چیز لا کر رکھنی ہوتی ہے بلکہ جو سیلر ہوتے ہیں یعنی جن کی چیزیں ہوتی ہیں وہ ویب سائٹ پر لگاتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہماری چیز کو بیچیں اپنے لنک سے اس لنک کو ایفلی ایٹ لنک کہتے ہیں
آگے بڑھنے سے پہلے ایفلی ایٹ لنک کا مختصر بتاتا چلوں
جتنی بھی بڑی ای کامرس ویب سائٹس ہیں ان پر چیزیں لگی ہوتی ہیں بکنے کے لیے اب وہ ہر بندے کو ایک سہولت دیتی ہیں وہ یہ کہ چند فارم فل کرکے یا اکاونٹ بنا کر آپ اس چیز میں اپنا لنک بناسکتے ہیں
اور جب آپ اس چیز کو سیل کریں گے تو آپ کو اس میں سے پانچ فیصد یا دس فیصد کمیشن ملے گا سیل کرنے گا جیسا کہ آپ نے کپڑے میں کیا
مگر یہاں آپ کو نا ہی کپڑا لانا ہے نا ہی آپ نے خریدنے والے کے گھر بھیجنا ہے بلکہ آپ نے صرف بیچ کر اپنا کمیشن لے لینا ہے باقی وہ ای کامرس ویب سائٹ والے جانیں اور ان کے کام جانیں
یقینا یہ کام بھی مشکل ہے مگر جو اس کو سیکھ کر کمانا شروع کردیتا ہے تو اچھا خاصہ کماسکتا ہے
اسی طرح ڈراپ شپنگ بھی ہوتی ہے
Get Full Course Blogging In Urdu Free
یعنی ایک جگہ سے چیز سستی لیں اور دوسری ویب سائٹ پر جاکر اسے تھوڑا سا مہنگا کرکے بیچ دیں یوں آپ اپنا کمیشن لے سکتے ہیں جیسے کہ عام تجارت ہوا کرتی ہے
اب آپ یہ کام اپنی ویب سائٹ پر بھی کرسکتے ہیں یعنی آپ ویب سائٹ پر وہی چیز لگائیں اور اس کو بیچیں یوں آسانی سے آپ گھر بیٹھے آنلائن ارننگ کرسکتے ہیں
مزید ایسی معلومات کے لیے مجھے وٹس ایپ پر میسج کیجئے اور شامل ہوجائیں
03400058491
0 Comments
Thanks For Makki Tv Website Visit Please Contect My Whatsapp Number For Updates 03155017246