What Is Blogging In Urdu | Blogger Urdu 1 | Makki Tv

انٹرنیٹ سے پیسہ کمانا اب آسان ہوچکا ہے مگر اس میں ابھی بھی بہت سارے فراڈ ہیں جن سے بچنا ضروری
 ہے انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کے طریقے تو بہت سارے ہیں آج میں آپ کو بتاوں گا کہ بلاگنگ سے کیسے پیسے کمائے جاسکتے ہیں میں کوشش کروں گا
 کہ اس کو اپنے الفاظ میں آسان کرکے لکھوں تاکہ ہر طرز کے لوگ اس کو سمجھ سکیں چاہے وہ اچھی انگلش جانتے ہیں یا نہیں جانتے 
چاہے وہ کوئی طالب علم ہیں یا سکول کے سٹوڈنٹس یا مدرسہ کے معلم سب ہی کو سمجھانے کی کوشش کروں گا اور امید کرتا ہوں آپ کو سمجھ آجائی گی جو چیز سمجھ نا آئے میرا وٹس ایپ نمبر موجود ہے آپ رابطہ کرسکتے ہیں 
ابھی جو چیزیں میں آپ کو بتاوں گا آپ نے ان کو بس سمجھتے جانا ہے اور اچھی طرح ان کو ذہن نشین کرلینا ہے اور کوشش کریں اگر آپ کے پاس کاپی ہو تو اس پر لکھ لیں 

Blogging Course In Urdu Makki Tv

What Is Blogging In Urdu
What Is Blogging In Urdu


بلاگنگ کا کیا مطلب ہے اور اس سے پیسے کیسے کماسکتے ہیں
سب سے پہلے بلاگنگ کے متعلق سیکھیں گے کہ بلاگنگ ہوتی ہے کیا ہے دیکھیں ہم جب بھی کوئی چیز گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو ہمارے پاس کئی ویب سائٹس آجاتی ہیں ان ویب سائٹس میں وہ چیز ہمیں مل جاتی ہے 
اب وہ چیز کئی طرح کی ہوسکتی ہے
ہوسکتا ہے وہ کوئی کتاب ہو یا وہ کوئی ویڈیو ہو کوئی فارم ہو یا رزلٹ یا کوئی معلومات ہو اب وہ لوگوں نے لگارکھی ہوتی ہیں اپنی اپنی ویب سائٹ پر زرا سا آپ اگر سوچیں تو کوئی لاکھوں طرز کی معلومات کوئی بندہ اپنی ویب سائٹ پر ویسے ہی کیوں لگائے گا اتنا سارا وقت لگا کر اور پیسہ لگا کر اگر کوئی کوئی منافع نہیں ہورہا تو وہ کبھی بھی وہاں پیسہ نہیں لگائے گا نا ہی اپنا قیمتی وقت دے گا ۔ تو ہمیں اس بات سے ایک اشارہ مل گیا ہے کہ ضرور اس بندہ کا بھی اس میں فائدہ ہورہا ہے

Makki Tv Blogging

تب ہی اس نے وہ معلومات لگائی ہیں دوسرے لفظوں میں میں یہ کہوں تو یہ ہوگا کہ وہ بندہ ویب سائٹ سے ارننگ کررہا ہے یا وہ بندہ بلاگنگ سے ارننگ کررہا ہے یا گھر بیٹھے ویب سائٹ پر کام کرکے پیسہ کمارہا ہے لیکن اب یہاں ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخروہ پیسے کما کیسے رہا ہے اور کون اس کو پیسے دے رہا ہے اور کس وجہ سے یا کس چیز کے بدلے دے رہا ہے 

بلاگنگ یا گوگل ایڈسنس پیسے کیوں دیتا ہے؟

سوال یہ ہے کہ آخر ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کے بدلے پیسے کیوں ملتے ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ کبھی بھی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے یا کسی کا ویب سائٹ کو وزٹ کرنے سے پیسے نہیں ملتے نا ہی آج تک کوئی ایسا پلیٹ فارم ہے جو آپ کو اس طرح سے پیسے دے نا ہی وہ ویب سائٹ کے اونر کو آپ کے خرچ ہونے والے ایم بی کے بدلے پیسے دیتے ہیں اکثر یہ آپ کے دماغ میں بھی گھومتا ہوگا کہ ہوسکتا ہے وہ جو ارننگ کرتے ہیں ہمارے انٹرنیٹ کا جو ڈیٹا ہوتا ہے کیونکہ ہم اسے پیسوں میں خریدتے ہیں تو وہ جب خرچ ہوتا ہے تو وہ اس کے بدلے پیسہ کماتے ہیں یا کسی کمپنی سے پیسے لیتے ہیں جتنا ڈیٹا استعمال ہوتا ہے
تو جناب یہ بلکل غلط ہے ایسا نہیں بلکہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ارننگ یا پیسے کیسے ملتے ہیں اور کون دیتا ہے
آپ نے اگر غور کیا ہو تو ویب سائٹ کے اندر جہاں آپ کی مطلوبہ چیز یا معلومات یا کوئی کتاب ویڈیو وغیرہ ہوتی ہے وہیں پر کچھ اشتہارات بھی آرہے ہوتے ہیں 
اشتہارات کئی طرح کے ہوتے ہیں ایک تو ویب سائٹ والا اپنی کوئی چیز یا کسی پروڈوکٹ کو بیچنے کا اشتہار لگاتا ہے اس طرح کی ویب سائٹ کو ای کامرس ویب سائٹ کہتے ہیں
یا پھر اگر اس کے پاس اپنی چیز نہیں ہے اور وہ صرف معلومات کے لیے ویب سائٹ بنائی گئی ہے تو اس ویب سائٹ کو بلاگ کہتے ہیں
 اس بلاگ پر آپ کو معلومات ملتی ہیں ان معلومات کے اندر ہی اشتہارات یا ایڈز چل رہے ہوتے ہیں اب جن کمپنیوں کے اشتہارات ہوتے ہیں وہ کمپنیاں اپنی چیز کو بکنے یا اس کی تفصیل جاننے یا اشتہار دیکھنے کے بدلے اس ویب سائٹ کے اونر کو پیسے دے رہی ہوتی ہے 
یہاں میں آپ کو ایک چیز کلیر کرتا جاوں کہ اکثر لوگوں کی ویب سائٹس ہوتی ہیں جن پر بڑے بڑے یوٹیوبرز ویڈیوز بناتے ہیں کہ اس ویب سائٹ پر اشتہارات دیکھ پر پیسے کمائیں تو میں آپ کو بتاتا چلوں یہ سب فراڈ ہوتا ہے کیونکہ ایسا نہیں ہوتا کہ آپ خود ہی اشتہارات دیکھیں اور خود ہی پیسے بھی لیں 
بلاگنگ میں آپ اپنی ویب سائٹ پر اشتہارات لگاتے ہیں اور ان کو لوگ دیکھتے ہیں تب آپ کو معمولی سے پیسے ملتے ہیں 
امید ہے آپ کو یہ بات کلیر ہوچکی ہوگی کہ بلاگنگ کیا ہوتی ہے اور اس سے پیسے کیوں اور کیسے ملتے ہیں یا بلاگنگ سے پیسے کیسے کماسکتے ہیں
اگر آپ اس کی اگلی اقساط باقائدہ پڑھنا چاہتے ہیں تو میرے وٹس ایپ نمبر پر اپنا نام لکھ کر تعارف کروائیں میں آپ کو بلاگنگ کے متعلق مزید معلومات دوں گا 
03400058491

اگلی پوسٹ اپلوڈ ہوچکی ہے جسے ضرور پڑھیں پڑھنے کے لیے بلاگنگ کورس اردو کلاس 2 پر کلک کریں
اب میں آپ ایک نئی پوسٹ میں ملوں گا جس میں اس ویب سائٹ کورس کا اگلا حصہ ہوگا جس میں میں آپ کو بلاگنگ سے ارننگ کرنے کے طریقے بتاوں گا

Post a Comment

0 Comments